چھوٹا بچہ اپنی بے گھر ماں کی بانہوں میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ماں اسے فیڈر میں دودھ کی جگہ پانی پلا رہی ہے۔
غزہ میں جاری خوفناک جنگ سے کوئی بھی محفوظ نہیں۔ مائیں اپنے نوزائیدہ بچوں کو خوراک مہیا کرنے میں ناکام ہیں۔ جب کہ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں پانچ لاکھ افراد شدید نوعیت کے قحط اور فاکہ کشی کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے جمعے کے روز کہا تھا کہ غزہ کی پٹی تباہ کن قحط کے دہانے پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ جو کچھ وہاں ہو رہا ہے ایسا ہم نے کبھی نہیں دیکھا‘‘۔
غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ کے دل دہلا دینے والے مناظر دیکھنے کو مل رہےہیں۔ شہری خوراک کی شدید قلت کا شکار ہیں۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں غزہ میں صرف چند ہفتے کے بچے کو دودھ کے بجائے پانی پیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
دودھ کے بجائے پانی!
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی محاصرے اور آبادی کی بنیادی ضروریات کی کمی کے دوران جاری جنگ کے باعث بنیادی اشیائے خوردونوش کی دستیابی ناپید ہو گئی ہے۔
ویڈیو دیکھنے کیلیے اس لنک⬇ پر ٹچ کیجیے

https://www.instagram.com/reel/C1K1TBhMJe_/?utm_source=ig_web_copy_link

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18

۔