بوکھلاہٹ کی شکار اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کے بار بار مطالبات پر سپر امریکی ماڈل بہنوں بیلا اور گیگی حدید کے نام غزہ کی پٹی پر برسائے جانے والے میزائلوں اور بموں پر لکھ کر ان سے نفرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
بڑی تعداد میں ایسے بم غزہ کی نہتی شہری آبادی پر گرائے گئے جن پر بیلا حدید، ان کی ہمشیر گیگی اور والد محمد حدید کے نام لکھے گئے تھے۔

اسرائیلی فوجی ہیم گوزالی نے “ایکس” پلیٹ فارم پر اپنے اکاونٹ پر ایک تصویر شائع کی، جس میں غزہ کی طرف جانے والے اسرائیلی میزائلوں کی تصویرشائع کی گئی تھی۔ اس پر بیلا حدید، گیگی حدید اور ان کے والدین کے نام لکھے ہوئے تھے۔ یہ اقدام وضح طور اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کے ساتھ کھلم کھلا نفرت کا اظہار ہے۔
ہیم گوزالی نے لکھا کہ آج میں غزہ کی طرف پرواز کرنے والے میزائل کو فیشن کی دنیا کے بدصورت ترین خاندان محمد حدید ، بیلا حدید اورگیگی حدید کے نام وقف کرتا ہوں۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ سابق باکسرہیم گوزالی نے تل ابیب کے میزائلوں پر مشہور نام لکھنے کا کام کیا ہے، کیونکہ اس سے قبل وہ فلسطینی کاز کی حمایت کرنے والی معروف شخصیات اور کارکنوں کے نام لکھ چکے ہیں۔
بیلا کی بہن کا صدمے کا اظہار
دوسری طرف بیلا اور گیگی کی ہمشیر الانا حدید نے اسرائیلی فوج کے اس رویے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج ہر اس شخص سے خطرہ محسوس کرتی ہے جو حقیقت کو ظاہر کرنے اور فلسطین کی حقیقی تاریخ کو پھیلانے کی کوشش کرتا ہے۔
الانا نے زور دیا کہ وہ فلسطینی کاز کا دفاع جاری رکھیں گے اور “آزاد فلسطین” کے نعرے لگاتے رہیں گے جب تک کہ یہ حقیقت نہیں بن جاتا۔
حدید خاندان فلسطینیوں کے حقوق اور فلسطینی کاز کی حمایت کے لیے جانا جاتا ہے، جبکہ گیگی اس حوالے سے بہت کم بات کرتی ہیں مگروہ جب بھی بات کریں تو اسرائیل پر کڑی تنقید کرتی ہیں۔
اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بین گویر نے “ایکس” پر ایک پچھلی پوسٹ میں بیلا کو “اسرائیل کا دشمن” قرار دیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18