افغانستان پاکستان مشترکہ رابطہ کمیٹی (JCC) کا چھٹا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔ افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق اس کمیٹی کے مختلف اجلاس کابل اور اسلام آباد میں منعقد ہوتے رہے ہیں، افغانستان کی جانب سے اس کمیٹی کی سربراہی وزارت دفاع کے اسٹریٹجک انٹیلی جنس کے نائب سربراہ اور قندھار کے گورنر ملا محمد شیرین اخند کر رہے ہیں۔
اس اجلاس میں گزشتہ ملاقاتوں کے تسلسل میں دونوں ممالک کے درمیان ڈیورنڈ لائن پر ممکنہ تنازعات کا حل اور دونوں ممالک کے لوگوں کے لیے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بات چیت اور ضروری فیصلے کیے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18

۔