بیروت میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے نائب سربراہ صالح العاروری کے قتل کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ دوسری طرف حماس نے اعلان کیا ہے کہ العاروری بیروت کے جنوبی مضافات میں ایک حملے میں القسام کے دو رہ نماؤں اور چار دیگر کارکنوں کے ساتھ مارے گئے ہیں۔
نجی ذرائع نے العربیہ کو بتایا کہ حماس نے ثالثوں کو مطلع کیا ہے کہ صالح العاروری کے قتل کے بعد جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں بات چیت کو روک دیا جائے۔ حماس نے اپنے سینیر رہنما کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا عزم کیا ہے۔
العربیہ کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صالح العاروری اگلے ہفتے حماس کے مطالبات پر مزید مشاورت کے لیے ثالثوں کے پاس جانے والے تھے
العربیہ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حماس نے ثالث ممالک کو مطلع کیا ہے کہ مذاکرات کا انحصار قتل و غارت اور فائرنگ کو روکنے پر اتفاق پر ہوگا۔
دوسری جانب اسرائیل نے ثالثی کرنے والے ملکوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے حماس کے رہ نماؤں کے خلاف قتل عام نہیں روکے گا۔ وہ لبنان یا حزب اللہ کو نہیں بلکہ 7 اکتوبر کے حملے میں ملوث تمام افراد کو نشانہ بنا رہا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18