بائیں ہاتھ کے بلے باز امام الحق کو پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے سڈنی ٹیسٹ میں ڈراپ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔
ٹیسٹ میں امام الحق نے 37.33کی اوسط سے 1568رنز بنائے جس میں ان کی3 سنچریاں اور 9 نصف سنچریاں شامل ہیں۔28 سالہ اوپنر امام الحق سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے ہیں۔
امام الحق نے پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 62 اور دوسری اننگز میں 10رنز اسکور کیے، آسڑیلیا کے خلاف بائیں ہاتھ کے بیٹر نے میلبرن کے دوسرے ٹیسٹ میں 10اور 12رنز بنائے۔
امام الحق آسڑیلیا میں جاری بینو قادر ٹرافی کے دو ٹیسٹ میں ایک نصف سنچری کیساتھ 94 رنز اسکور کر چکے ہیں البتہ ٹیم مینجمنٹ کو بائیں ہاتھ کے اوپنر کے کھیلنے کے طریقہ کار پر شدید تحفظات ہیں۔
ٹیم مینجمنٹ نے سڈنی ٹیسٹ میں امام الحق کی جگہ جارح مزاج نوجوان بیٹر صائم ایوب کو ڈیبیو کروانے کا فیصلہ کیا ہے، تیسرے ٹیسٹ صائم ایوب عبداللہ شفیق کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18