ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام ایک نیا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی اسٹوریز پر دیگر صارفین کی پروفائل کو شیئر کر سکیں۔
اسٹوریز انسٹاگرام کی دنیا کا ایک انتہائی اہم حصہ ہے اور کمپنی جانب سے اس میں بہتری کے لیے نئے فیچر متعارف کرانے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
ذرائع کے مطابق میٹا کا ذیلی پلیٹ فارم اب اس فیچر میں پروفائل شیئرنگ کی سہولت کا اضافہ کرنے جا رہا ہے جس کا مقصد کسی پروفائل کو اسٹوریز میں شیئر کرتے ہوئے فالوورز کی نظروں میں لانا ہوگا۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے فالوورز اسٹوریز میں شیئر کی گئی پروفائل باآسانی دیکھ سکیں گے اور فالو کر سکیں گے۔
ٹیکنالوجی سے متعلق تازہ ترین خبریں لیک کرنے والے ماہر الیسینڈرو پیلوزی نے اس نئے فیچر کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا کہ کمپنی کمپنی پروفائل شیئرنگ فیچر پر کام کر ہی ہے۔
یہ فیچر ان گمنام افراد کی مدد کرنے میں اہم ثابت ہوگا جو زیادہ شہرت کے مستحق ہیں۔
یہ فیچر فی الحال تشکیل کے مراحل میں ہے عام صارفین کے لیے جاری نہیں کیا گیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18