پاکستان میں نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی خاتون اہلکار نے مسافر خاتون کا زیورات اور قیمتی سامان سے بھرا پرس تلاش کرکے اسے لوٹا دیا۔
کراچی سے سفر کرنے والی فیملی ڈومیسٹک لاونج پہنچی تو خاتون مسافر لیول ٹو پر واقع چینج روم میں اپنا بیگ بھول گئیں۔ ڈیوٹی پر موجود خاتون سینیٹری اٹینڈنٹ صوبیہ نے بیگ لاوارث دیکھا تو حفاظتی تحویل میں لیکر ٹرمینل مینیجر کے حوالے کردیا۔
بیگ کی تلاشی لی گئی تو اس میں 40 لاکھ روپے مالیت کا سامان، 110 برطانوی پاؤنڈ، 22 ہزار روپے سے زائد نقدی، 10 تولہ سونے کے زیورات، دو موبائل فون اورلیڈی سوئس واچ برآمد ہوئی۔
بعدازاں بیک کو لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سیکشن میں جمع کرادیا گیا اور جب مسافر خاتون کو بیگ گم ہونے کا احساس ہوا تو انہوں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے متعلقہ محکمہ سے رابطہ کیا۔

جس پر ضروری قانونی کارروائی کے بعد بیگ سامان سمیت مالکن کے حوالے کردیا گیا۔ خاتون نے بیگ ملنے پر سی اے اے کا شکریہ ادا کیا۔
علاوہ ازیں ائیرپورٹ مینیجر سید آفتاب گیلانی نے خاتون اہلکار صوبیہ آصف کو ان کی ایمانداری کے اعتراف میں تعریفی سند اور 25 ہزار روپے انعام دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18