شام میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایرانی کمانڈر کی تہران میں نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے میجر جنرل رضا موسوی کی نماز جنازہ کی امامت کی۔
ایرانی کمانڈر رضا موسوی پیر کو شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کے میزائل حملے میں ہلاک ہوئے تھے، وہ شام میں مزاحمتی یونٹ کے انچارج تھے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے دھکمی دی تھی کہ اسرائیل کو رضا موسوی کے قتل کی قیمت چکانی ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا نے 3 جنوری 2020 کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا جس میں جنرل قاسم ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18