بنگلہ دیش کی ٹیم ابھی نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان تین ونڈے اور اتنے ہی ٹی-20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز ہونی ہے۔ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان ونڈے سیریز کا آخری مقابلہ نیپیئر کے میکلین پارک میں کھیلا گیا اور اس مقابلے میں بنگلہ دیش کے گیند بازوں کا قہر دیکھنے کو ملا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے گھرپر صرف 98 رنوں پرآل آؤٹ ہوگئی۔ بنگلہ دیش کی گیند بازی کے سامنے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے پوری طرح سے سرینڈر کردیا اور ٹیم کے صرف چار ہی بلے باز دہائی کے اعدادوشمارپارکرپائے۔ بنگلہ دیش کے لئے میچ میں تنظیم حسن، سومیا سرکار اورشورف الاسلام نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔
بنگلہ دیش نے میچ میں ٹاس جیت کرپہلے گیند بازی کا فیصلہ لیا تھا۔ اس کے بعد پہلے بلے بازی کو آئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 16 رنوں کے اسکور پر پہلا جھٹکا لگا اور تنظیم حسن شاکب نے رچن رویندر کو 8 کے اسکور پر پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد بلے بازی کو آئے ہینری نکولس صرف ایک رن ہی بناپائے۔ دو وکٹ گرنے کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے سلامی بلے باز ول ینگ کے ساتھ مل کرشراکت داری کرکے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن شورفل اسلام نے آکراس شراکت کو توڑا اور لیتھم کو 21 کے اسکور پر پویلین واپس بھیج دیا۔
ٹام لیتھم کے بعد ول یننگ بھی پویلین واپس لوٹ گئے۔ شورفل نے ینگ کو 26 کے انفرادی اسکور پر مہندی حسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ وہیں مارک چمپئن صرف 2 رن بنا پائے۔ ٹام بلنڈیل صرف 4 رن بنا پائے اور تنظیم حسن کا شکار بنے۔ اس کے بعد جوش کلارکسن 16 رن بناکر بولڈ ہوئے تو ایڈم ملنے 4 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ وہیں آدتیہ اشوک نے 10 اور ولیم اوروکرے صرف ایک رن بنانے میں کامیاب ہوپائے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم 31.4 اووروں میں صرف 98 رن پرآل آؤٹ ہوگئی۔ اس کے جواب میں بنگلہ دیش نے نجم الحسن شانٹو کی نصف سنچری کی بدولت ایک وکٹ گنواکر یہ مقابلہ اپنے نام کیا۔ بنگلہ دیش نے پہلی بار نیوزی لینڈ کو اسی کے گھر پر ہرانے میں کامیاب ہوپائی ہے۔ بنگلہ دیش نے اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں کیا تھا۔ حالانکہ بنگلہ دیش پہلے ہی سیریز ہار گئی تھی، لیکن ٹیم نے سیریز کا آخری مقابلہ جیت کر کلین سوئپ سے بچنے میں کامیابی حاصل کرلی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18

۔