غزہ پر اسرائیل کے نان اسٹاپ وحشیانہ حملوں کے دوران نامور امریکی باکسر گرونٹا ڈیوس نے اسلام قبول کرکے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
امریکی شہر بالٹی مور سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ باکسر گرونٹا ڈیوس نے اتوار کو میری لینڈ کی ایک مسجد میں ایک تقریب کے دوران کلمہ شہادت کا اقرار کرکے اسلام قبول کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ووڈلاون کی مسجد الہدایہ میں منعقدہ ایک مختصر تقریب میں ڈیوس نے کلمہ شہادت کا اقرار کیا۔ ان کا نیا اسلامی نام عبد الواحد رکھا گیا ہے، تاہم ڈیوس نے قانونی طور پر اپنا نام تبدیل نہیں کیا ہے۔
باکسنگ کی دنیا میں ہونے والی اس اہم پیشرفت کی اطلاع ڈیوس کے ساتھی باکسر بدو جیک نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے دی۔
انہوں نے اس اطلاع کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں نامور باکسر کے قبول اسلام کے لمحات کو عکس بند کیا گیا ہے۔
نامور باکسر کا یہ اقدام سامنے آتے ہی دنیا بھر کی اسلامی برادری نے انہیں اپنے درمیان پرجوش انداز میں ویلکم کیا ہے۔
خراج تحسین پیش کرنے والوں میں سابق UFC چیمپئن خبیب نورماگومیدوف بھی نمایاں ہیں، جنہوں نے انہیں اپنے نئے عقیدے میں خوش آمدید کہا اور انہیں ان کے بہتر مستقبل کیلئے دعا دی۔
گرونٹا ڈیوس پہلے ایسے بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی باکسر نہیں ہیں، جنہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے، ڈیوس اس راہ میں درحقیقت عظیم محمد علی کلے اور مائیک ٹائسن کے پیروکار ہیں۔
اب ایک نظر ڈیوس کے کیریئر پر ڈالتے ہیں، ڈیوس عبدالواحد اپنے کیریئر میں 29-0 کے ریکارڈ کے ساتھ ناقابل شکست ہیں اور آخری بار اپریل 2023 میں TKO کے ذریعہ ریان گارسیا کو شکست دی تھی۔ انہوں نے ابھی تک عوامی طور پر مذہب تبدیل کرنے کے اپنے فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
عظیم محمد علی نے اپنا نام کیسیئس کلے سے تبدیل کیا تھا، وہ اس شعبے کے سب سے عظیم کھلاڑی مانے جاتے ہیں۔
ویڈیو دیکھنے کیلیے اس لنک⬇ کو ایکس (ٹوئٹر) ایپ میں یا گوگل کروم وغیرہ براؤزر میں کھولیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18

۔