غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے مخالف اور جنگ بندی کے حامی سینکڑوں کارکنوں نے اسرائیل کو فراہم کیے جانے والے امریکی اسلحے کی کمپنی کا گھیراؤ کرلیا۔

گزشتہ دن سینکڑوں مظاہرین جنگ کے خلاف نعرے بلند کرتے ہوئے معروف امریکی اسلحہ ساز کمپنی Transdigm کے ہیڈ کوارٹر کے مین گیٹ پر پہنچے اور بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کی مسلسل فوجی حمایت کیخلاف مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے جنگ بندی کے حق میں نعرے بلند کیے اور امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کیلئے کردار ادا کرے اور اسرائیل کو غزہ میں فلسطینی بچوں اور خواتین کو قتل کرنے کیلئے اسلحہ بھیجنا بند کرے۔
سینکڑوں مظاہرین نے کافی دیر تک اسلحہ ساز کمپنی کے داخلی دروازے کی طرف جانے والے راستے کو بند کیے رکھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18