اسلامی اور پاکستانی اقدار کے خلاف جاتے ہوئے حمل کے ساتھ فوٹوشوٹ کروانے پر پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ساتھ ہی ان کی حمایت میں بھی کچھ لبرل شدت پسند لوگ آئے ہیں
ایک خاتون صارف نے ثروت گیلانی کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ اداکارہ کی جانب سے پیٹ کو لے کر فوٹوشوٹ کروانے کی کیا ضرورت تھی؟
انہوں نے ثروت گیلانی کے اس عمل کو بے شرمی سے بھی جوڑا
ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ بےغیرتی اور خوشی میں فرق جان کر جئیں۔ یہ یاد رکھیں کہ دین اسلام میں حیا ایک لازمی جز ہے اگر حیا نہیں تو تم کچھ بھی کرلو پھر۔
ان شوبز والوں نے ہالی ووڈ کی نقلیں شروع کررکھی ہیں پھر رمضان کے مہینے دوپٹہ لے لیتی ہیں۔معاشرہ یہی سے گندا ہوتا جب لوگ ایسے کاموں کو ذاتی کہتے ہیں
محبوب افضل نامی صارف نے لکھا کہ اس حالت میں عورتیں کھلے کپڑے پہنتی ہیں، گھر کے افراد سے پیڈ چھپاتی ہیں، باہر کسی غیر ضروری کام سے نہیں نکلتی فیملی فنکشن میں شامل نہیں ہوتی ۔۔تاکہ بے پردگی نا ہو
ملک میندھرو نامی صارف نے لکھا کہ ‏‎یہ دنیا میں پہلا بچہ پیدہ کرنے لگی ہے، نمود نمائش ضروری ہے، ایسے لبرل کل ڈلیوری برائے راست نشر کرینگے تا کہ خوشی کے موقع سے سب لطف اندوز ہو سکیں ۔۔۔تف ہے ایسے لوگوں پہ
دوسری جانب اداکارہ کے اس اسلام و اقدار مخالف عمل کی حمایت میں کچھ لبرل شدت پسند سامنے آئے اور انہوں نے لبرل بیانہ کو تقویت فراہم کرنے والے غیر منطقی، بے سروپا اور طنزیہ تبصرے کیے
ٹی وی اینکر ابصا کومل نے تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ کے حمل کو بے شرمی سے جوڑنے والی خاتون کو جواب دیا کہ وہ اس دنیا میں کیسے آئی تھیں؟
بعض صارفین نے کہا کہ ثروت گیلانی کو حاملہ ہونے کے بعد چھپ جانا چاہئیے تھا، کہیں ان کی بے ہودگی سے پاکستان کے مرد حضرات کا وضو نہ ٹوٹ جائے۔
جبکہ کچھ لبرل شدت پسندوں نے اپنے تئیں دلیل دیتے ہوئے لکھا کہ ماں بننا ہر خاتون کی زندگی کا ایک خوبصورت حصہ اور عمل ہے، نہ جانے کب سے حاملہ ہونا بے شرمی ہوگیا، پاکستان کے مرد اور عورتیں کبھی کسی خاتون کے ماں بننے کی خوبصورتی کو نہیں سمجھ پائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18