کئی سالوں سے فٹبال کے میدان میں بے شمار ریکارڈز اپنے نام کرنے والے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے میدان سے باہر بھی اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

5 بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے اور کئی چیمپئنز لیگ ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے انٹرنیٹ کی دنیا میں بھی اپنے حریفوں کو شکست دے دی۔
گوگل کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے گوگل کی تاریخ میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایتھیلٹ کا اعزاز حاصل کیا۔
رواں سال سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے کرکٹر میں ویرات کوہلی نے سب کو پیچھے چھوڑا۔
گوگل نے گزشتہ دنوں اپنے 25 سال مکمل ہونے پر ایکس پراب تک سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے لمحات کے مجموعے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی۔
گوگل کی جانب سے اعزاز حاصل کرنے پر رونالڈو نے انسٹاگرام پر ایک مختصر سا ویڈیو کلپ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘گوگل کی تاریخ میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کرنے پر شکرگزار ہوں ‘۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18

۔
۔