گرمی کے موسم میں پنکھے چل رہے ہوتے ہیں تو کئی لوگ جو دانت برش نہیں کرتے ان کے منہ سے آنے والی ناخوشگوار بو پنکھوں کی ہوا کی وجہ سے تحلیل ہو جاتی ہے اور سامنے والوں کو کم ہی محسوس ہوتی ہے۔۔
لیکن سردیوں میں تو ایسے لوگوں کے پاس بیٹھنا ایک حساس بندے کے لئے عذاب بن جاتا ہے۔
بہت سے لوگ اس بات کی پرواہ نہیں کرتے کہ ان کے منہ سے بو آ رہی ہے۔۔ ویسے بڑا مہنگا لباس اور مہنگا فون استعمال کرتے ہوں گے لیکن اپنی ہائی جین سے اس طرح لاتعلق اور لاپرواہ ہوں گے جیسے یہ کوئی مسئلہ ہی نہ ہو۔
یہی مسئلہ سردیوں میں باجماعت نماز میں بھی پیش آتا ہے۔ کئی نمازی حضرات کے ساتھ کھڑے ہو کر تو جی کر رہا ہوتا کہ ابھی بندہ نماز چھوڑ کر کہیں دور بھاگ جائے۔۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر میں امت پر مشقت کا احساس نہ کرتا تو ہر نماز کے لئے مسواک فرض قرار دے دیتا۔۔۔ یعنی دانتوں کی صفائی اتنی زیادہ اہم ہے۔۔
خدا کا واسطہ ہے، اپنا نہیں تو دوسروں کا ہی کچھ خیال کرلیا کریں
۔
بشارت حمید
۔