سعودی عرب کی سیکورٹی فورسز نے بلاگر ضحاک تنویر کو 18 دسمبر کو اسلام مخالف مواد شائع کرنے اور سعودی عرب کے مفادات کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں میں ملوَّث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے
ضحاک ہندوستانی صحافی ہے جو آر ایس ایس اور مودی کے حامی خیالات کے لیے پہچانا جاتا ہے۔ ضحاک نے اپنے سوشل میڈیا پر غزہ میں جنگ بندی اور فلسطین کی آزاد ریاست کی وکالت کرنے والے مظاہرین پر تنقید کی تھی۔
اس سے قبل مئی 2020 کو متحدہ عرب امارات میں ایک ہندو شیف، اسٹور کیپر اور کیشیر کو سوشل میڈیا پر اسلام مخالف بیانات دینے پر نکال دیا گیا تھا جبکہ قطر میں بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسران کو جاسوسی کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ بحرین کے اسپتال نے بھارتی ڈاکٹر سنیل راؤ کو اسلام مخالف بیان دینے پر نوکری سے نکال دیا تھا۔ اپریل 2020 کو کویت میں ہندو انجینئر کو مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر کمنٹس کرنے کے باعث میں نوکری سے نکالا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18