ریاض کے مزیدار کھانوں کے لیے سجائے گئے فوڈ ٹرک میلے میں ایک سو سے زائد آپریٹرز نے شائقین کے لیے امریکہ، ایشیا، لاطینی امریکہ کے رنگ برنگے کھانوں اور مشروبات کا اہتمام کیا ہے۔ کھانے ایک خاص انداز میں ٹرکوں پر موجود ہیں کو بھوک کو دوبالا کر دیتے ہیں۔
جگہ جگہ کے منتخب کھانے جو بھوک کو بڑھاتے ہیں اور پیٹ ہیں کہ پھر بھرتے ہی نہیں۔ ان کھانوں میں اور ٹھنڈے گرم مشروبات میں کافی، پیزا، بیف، نوڈلز ،چکن سے تیار رنگا رنگا ڈشیں اپنا رنگ خوب جما رہی ہیں۔
کھاتے پیتے لوگوں کے لیے مملکت کے دارالحکومت ریاض میں یہ فوڈ ٹرک میلہ 26 دسمبر سے جاری ہے، یہ اپنی نوعیت کا چوتھا میلہ ہے۔ میلے کے منتظمین نے اسے بگ ٹائم کا نام دیا ہے۔
ان میں ایک The Zee New York Gyro Platter یہ ایک بڑی فوڈ چین ہے جس کا آغاز نیو یارک میں 1980 میں کیا گیا تھا۔ اس کے فوڈ ٹرک پر گوشت کے بنے سینڈوچ خوب مزے دار ہوتے ہیں۔ امریکہ میں اس کی 50 سے زائد فوڈ ٹرک شاپس موجود ہیں۔
پاستا Prince of Venice فوڈ ٹرک پر پیش کیا جاتا ہے، یہ ڈش جنوبی کیلی فورنیا میں مشہور ہے۔ کورین فوڈ ٹرک کا تعلق سیول سٹریٹ کیفے سے ہے، اس کی خاص پیش کش اس کے روایتی مشروبات اور آئس کریم ہیں۔
۔ TOOK LOOK میکسیکن فوڈ ٹرک کی خصوصی ڈش منفرد لاطینی طرز کے چاولوں کی ہے۔ گوشت اور چکن کی ڈشیں بھی اس کی خاص ہیں۔ فرانس کے کھانوں کی اپن شہرت ہے۔ یہ The Dinand فوڈ ٹرک پر موجود ڈشوں میں فرانس اور لاطینی خوراک کا امتزاج پیدا کیا گیا ہے۔
فلاور کیفے ایک خصوصی کافی ٹرک ایک اہم کیفین لورز کے لیے خصوصی بندو بست کیا گیا ہے۔ فلاور کیفے کے منتظمین نے بتایا ہے کہ یہ ان کا ریاض میں یہ پہلا تجربہ ہے۔ یہاں بہت اچھی سیل ہو رہی ہے۔ ہم اپنی ہر ڈیلیوری کے ساتھ ایک پھول پیش کرتے ہیں۔ ہم آپ سب کے لیے پھول لائے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18