سعودی دارالحکومت ریاض میں کھجوروں کی پیداوار کے سلسلے میں دو درجن سے زائد معاہدات پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ان معاہدوں میں مقامی اور بین الاقوامی معاہدے بھی شامل ہیں۔
معاہدات کے نتیجے میں کھجوروں کی پیداوار بڑھانے کے لیے مجموعی طور پر 53 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان ہو گا۔ 70 ملین ریال کی خطیر رقم اس سلسلے کیں سروسز پیش کرنے کے مراکز کے لیے بھی اعلان کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق یہ کانفرنس قومی مرکز برائے کھجور (این ڈی پی سی) کی طرف سے منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں کھجوروں کی فروخت سے متعلق 21 کمپنیوں نے شرکت کی اور مختلف معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ ان میں چین کی معروف کمپنی علی بابا کے علاوہ بھی کئی ممالک کے نمائندے شامل تھے ۔
کھجوروں کی پیکنگ سے متعلق ایک کمپنی نے 16 ملین ریال کے معاہدے کیے ہیں۔ یہ معاہدہ جرمن کمپنی کے ساتھ کیا گیا، اس کے علاوہ ایک امریکی کمپنی کے ساتھ 75 ملین ریال کا معاہدہ کیا گیا ہے۔
اس کانفرنس کے لیے این پی ڈی سی کو کنگ سعود یونیورسٹی کا تعاون بھی حاصل تھا۔ کانفرنس میں مجموعی طور پر 1300 افراد نے اندرون اور بیرون ملک سے شرکت کی ہے۔ تاکہ کھجور انڈسٹری کے لیے موجود امکانات اور چیلنجوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔
کانفرنس کے علاوہ اس موقع پر ورلڈ آف ڈیٹس کے نام سے کھجوروں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ نمائش دیکھنے 93 ہزار لوگوں نے یہ نمائش دیکھی۔
سعودی عرب میں کھجور کے 36 ملین درخت کھجوروں کی پیداوار دیتے ہیں۔ یہ درخت 16 ملین ٹن پیداوار دیتے ہیں۔ جو ہر سال 116 ممالک کو سپلائی کی جاتی ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18