شاہ سلمان گلوبل اکیڈمی برائے عربی زبان نے عربی شاعری پڑھنے کے مقابلے میں انعام حاصل کرنے والوں کا اعلان کر دیا ہے۔ بچوں کے درمیان ہونے والا یہ تیسرا مقابلہ تھا۔ منگل کے روز مقابلے کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔
مقابلہ میں حصہ لینے والے بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال تھیں۔ شاہ سلمان گلوبل اکیڈمی برائے عربی زبان کے تحت ہونے والے مقابلے میں شاعری کو پڑھنے کی ویڈیو بنانے کے بعد مخصوص ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرنا تھا۔ مقابلے کی شرائط میں شامل تھا کہ ویڈیو کا دورانیہ 5 منٹ کا ہو۔
عربی شاعری پڑھنے کے مقابلہ میں جیتنے والے بچوں کے لیے 200000 ریال کے نقد انعامات تھے۔
مقابلے میں پہلی پوزیشن سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے سعد محمد الخواطر نے حاصل کی۔ سعد کو 30000 ریال انعام میں ملے۔ دوسری پوزیشن مراکش سے تعلق رکھنے والے مصعب عبدالرحمان عبدالحمید نے حاصل کی جسے 25000 ریال انعام میں ملے۔ تیسری پوزیشن فلسطینی بچے رمضان محمود محمد نے حاصل کی۔ جسے 20000 ریال انعام میں ملے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18