اتر پردیش کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے دو طلباء پر ۲۵ہزارروپے کے انعام کا اعلان کیا۔ یہ دونوں طالب علم دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے نظریے سے متاثر بتائے جاتے ہیں۔ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی) موہت اگروال نے کہا کہ 3 نومبر کو آئی ایس پونے ماڈیول کے ارکان عبداللہ ارسلان اور معاذ بن طارق کو گرفتار کیا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ بھی اس ماڈیول میں شامل تھے۔تحقیقات کے دوران طلبہ عبدالصمد ملک، فیضان بختیار، دہلی کے ارشد وارثی، رضوان جھارکھنڈ کے شاہنواز، علی گڑھ کے وجیہہ الدین، عبداللہ ارسلان، معاذ بن طارق، سنبھل کے محمد نوید صدیقی اور پریاگ راج کے رہنے والے رضوان اشرف ان سے جڑے ہوئے ہیں۔اے ٹی ایس اور دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے کئی مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔ اس معاملے میں اے ٹی ایس دو مشتبہ دہشت گردوں عبداللہ صمد ملک اور فیضان بختیار کی تلاش کر رہی ہے۔ ان پر 25-25 ہزار روپے کا انعام رکھا گیا ہے۔ ۔ ۔ ۔