علی گڑھ کوتوالی میں گولی لگنے سے جان کی بازی ہارنے والی عشرت نگار کے قتل کا مجرم ۲۰ ہزار کا انعامی داروغہ منوج شرما ہفتہ کی دوپہر گرفتار کرلیاگیا ہے۔ داروغہ اپنی کار سے خودسپردگی کےلیے عدالت آرہا تھا، تبھی پولس نے اسے دبوچ لیا، داروغہ آٹھ دن سے فرار تھا، اس کی تلاش میں چھ ٹیمیں سرگرم تھیں۔ ہڈی گودام یامنی کی باشندہ ہارڈویئر تاجر شکیل احمد کی اہلیہ عشرت نگار آٹھ دسمبر کو اپنے لڑکے کے ساتھ عمرہ کےلیے پاسپورٹ ویریفکیکشن کرانے کےلیے کوتوالی گئی تھی وہیں، منشی کا انتظار کررہی تھی، جگہ پر موجود سپاہی سدیپ نے بنا میگزین نکالے ہی پستول داروغہ منوج کمار کو دے دی، داروغہ نے پستول لوڈ کرکے ٹریگر دبادیا، خاتون کی کمپنی کے پاس گولی لگی، بدھ کو دوران علاج ان کا انتقال ہوگیا۔ ۔ ۔