غزہ پر ایٹم بم گرانے کا بیان دینے والے اسرائیلی انتہا پسند وزیر نے غزہ پر قبضہ کرنے کا مطالبہ کردیا اسرائیل کے ثقافتی ورثہ کے انتہا پسند وزیر امیچائی یاہو نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر مکمل طور پر قبضہ کر لیا جانا چاہیے۔ اس سے قبل اسرائیلی انتہا پسند وزیر نے بیان دیا تھا کہ غزہ پر جوہری بم پھینکنا مسئلے کا ایک ممکنہ حل ہے۔ غزہ کی پٹی کو روئے زمین پر نہیں رہنا چاہیے۔ اسرائیل کو وہاں دوبارہ بستیاں قائم کرنا ہوں گی۔ سعودی عرب سمیت دیگر مسلم مالک نے اسرائیلی انتہا پسند وزیرکے بیان پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے شدید مذمت کی تھی جس کے بعد اسرائیلی حکومت نے ان کی وزارت عارضی طور پر معطل کردی تھی۔ ۔ ۔ ۔