انسٹا گرام پر فلسطینی صحافی معتز عزیزہ امریکی صدر جو بائیڈن سے آگے نکل گئے، ان کے فالوورز کی تعداد 17.3 ملین ہوگئی جبکہ امریکی صدر کے فالورز کی تعداد 17.2 ملین ہے۔
انسٹاگرام پر مقبولیت کی معراج کو چھونے والے فلسطینی صحافی نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کے دوران اپنی جان کی پروا کیے بغیر بہادری سے اسرائیلی وحشیانہ حملوں سے ہونے والی تباہی کی کوریج کی اور صہیونی جارحیت سے دنیا کو آگاہ کیا۔
معتز عزیزہ نے غزہ میں بھرپور کوریج کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کو درپیش سلامتی، صحت اور دیگر مسائل کو بھی پوری جرات سے اجاگر کیا اور جنگی حالات کو بھی خاطر میں نہ لائے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام اسٹوری پر فلسطینی صحافی معتز عزیزہ نے جو بائیڈن کے مقابلے میں اپنے فالوورز کی تعداد کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں صحافی کے فالوورز 17.3 ملین جبکہ امریکی صدر کے 17.2 ملین فالوورز دیکھے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے غزہ میں شہدا کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 52 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔ اور گرفتار فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 500 سے زائد ہو چکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18

۔