مصرمیں سوشل میڈیا سائٹس پر سرگرم کارکنوں اورصارفین نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ایک سوڈانی شہری کی جانب سے دارالحکومت قاہرہ کے وسط میں خودکشی کی کوشش کا انکشاف کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک نوجوان جس کا تعلق سوڈان سے ہے، نے ابراہیم پاشا کے مجسمے سے خود کو چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی۔ یہ مجمسہ سطی قاہرہ میں عتبہ میٹرو کے قریب واقع ہے۔ حادثے کے بعد راہ گیروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
بعد میں راہگیرہی نوجوان کو ہسپتال لے گئے جہاں اس کے جسم میں گہرے زخم اور ہڈیوں کے فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے۔
مصری حکام واقعے کے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس حوالے سے پراسیکیوشن آفس کو مطلع کر دیا گیا ہے۔
گذشتہ اپریل میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان ملک میں جنگ شروع ہونے کے بعد تقریبا تین لاکھ بے گھر سوڈانی نقل مکانی کرکے مصر پہنچے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18