بہار کے گوپال گنج میں پانچ دن سے لاپتہ ایک پجاری کا قتل کر دیا گیا۔ ہفتہ کے روز ضلع کے مانجھاگڑھ تھانہ علاقے کے جگرناتھا گاؤں میں گڑھے سے لاش برآمد ہوئی۔ قتل کے خلاف مشتعل افراد نے سڑک جام کر دیا۔ دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس نے کئی راؤنڈ فائرنگ بھی کی۔ صورتحال پر قابو پالیا گیا۔واقعہ کے حوالے سے مقتول کے بھائی اشوک ساہ نے بتایا کہ ان کا بھائی پانچ روز قبل مندر سے لاپتہ ہوا تھا۔ مقامی تھانہ میں تحریری درخواست بھی دی گئی لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ اس کے بعد آج اس کی لاش گاؤں کے ہی کھیت میں ایک گڑھے سے ملی۔ انہوں نے بتایا کہ لاش کی آنکھ نکال لی گئی ہے۔ زبان کاٹ دی گئی۔ شرمگاہ پر بھی چوٹ تھی۔ مقتول کا بھائی اشوک ساہ سابق مکھیا رہ چکا تھا۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ہیں۔اشوک ساہ نے بتایا کہ ماضی میں ملزمین پہلے ہی مندر کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ مندر کی دیکھ بھال گذشتہ چار پانچ سالوں سے ہو رہی ہے۔ مندر کے لیے کچھ زمین خریدی گئی تھی جسے ملزمین نے زبردستی ہل چلا دیا۔ جس کے بعد بھائی ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا۔ کئی بار اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ وہ اتوار کی رات سے لاپتہ تھا۔ ۔ ۔