آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان 6 جنوری کو ختم ہونے والے سڈنی ٹیسٹ میں ایک دلچسپ منظر دیکھنے کو ملا۔ میچ ختم ہونے کے بعد جب گلین میک گرا فیملی کی خواتین سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھلاڑیوں سے مل رہی تھیں تو محمد رضوان کے اسلامی عمل نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔
یہاں پر آسٹریلیا اور پاکستان کے تمام کھلاڑیوں نے ان خواتین ارکان سے مصافحہ کیا لیکن محمد رضوان نے انہیں دور سے سلام کرنے پر اکتفا کیا
قابل ذکر بات یہ ہے کہ وہ ان خواتین ارکان کے سامنے سے ہاتھ جوڑ کر نہایت احترام سے گزرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس دوران خواتین ارکان بھی رضوان کو ہاتھ جوڑ کر سلام کرتے نظر آ رہی ہیں۔
بتاتے چلیں کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق غیر عورتوں سے ہاتھ ملانا جائز نہیں ہے، اسلام کی اصل تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی وجہ سے محمد رضوان احترام کے ساتھ ہاتھ ملائے بغیر سلام کرتے ہوئے نظر آئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18