پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی میلبورن میں واقع جامع مسجد میں بیان کرنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان مسجد کے منبر پر بیٹھ کر لوگوں کو وعظ و نصیحت کررہے ہیں
ویڈیو وائرل ہونے پر جہاں ایک طرف کچھ ہندو شدت پسند اور دیسی لبرل گناہ پسند سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے محمد رضوان کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہیں دوسری طرف بہت سے لوگ ان کی اسلام سے محبت کو سراہ رہے ہیں۔
اس سے قبل سال 2022 میں وکٹ کیپر بیٹر نے نیوزی لینڈ کی کرائسٹ چرچ مسجد میں بیان کیا تھا جس پر انہیں اسلام پسند صارفین کی جانب سے سراہا گیا تھا
دوسری جانب محمد رضوان نے ورلڈکپ کے دوران مین آف دی میچ کا ایوارڈ اسرائیلی دہشتگردی کے شکار فلسطین کے مظلوم شہریوں کے نام کیا تھا
حالیہ وائرل ویڈیو دیکھنے کیلیے اس لنک⬇ کو ایکس (ٹوئٹر) ایپ میں یا گوگل کروم وغیرہ براؤزر میں کھولیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18