مدینہ منورہ میں الحناکیہ گورنری کے مرکز سے 10 سالہ سعودی لڑکی اپنے گھوڑے کی پشت پر اسکول پہنچ گئی۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
چھوٹی بچی نے اپنے گھڑ سواری کی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے ایک غیر معمولی انداز میں اپنے اسکول جانے کا فیصلہ کیا۔
تاہم اس واقعے نے سوشل میڈیا پر بھی ہل چل پیدا کردی
گھوڑے پر سوار ہو کر اسکول آنے والی بچی نے کہا کہ ’یہ ایک بہترین تجربہ ہے‘‘۔
اس کے والد رائد العوفی نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ "ان کی 10 سالہ بیٹی 3 سال سے گھڑ سواری کی تربیت حاصل کر رہی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ چند روز قبل اس نے گھوڑی قمر کو گھر لانے کے لیے کہا تھا جس پر جود حیران رہ گئی۔ اس کے بعد اس نے گھر سے 2 کلومیٹر دور اسکول جانے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ ان کی بیٹی کو "اسکول میں اپنے دوستوں کی طرف سے بڑے پیمانے پراستقبال کیا گیا۔ جب وہ گھوڑے پر پہنچی پورے اسکول میں خوشی کا ماحول پھیل گیا”۔
راید العوفی نے نشاندہی کی کہ ان کی بیٹی کو گھوڑے کی سواری سیکھنا پسند ہے اور وہ گھڑ سواری کی دلدادہ ہے۔ میں اس کی تربیت اور حوصلہ افزائی کرتا رہوں گا”۔
ویڈیو دیکھنے کیلیے اس لنک⬇ کو ایکس (ٹوئٹر) ایپ میں یا گوگل کروم وغیرہ براؤزر میں کھولیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18