سعودی عرب میں رائل کمیشن برائے مکہ نے مکہ اور مشاعر مقدسہ (منی ، مزدلفہ اورعرفات ) میں سائیکل اور ای سکوٹر استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔
خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کمیشن نے ازدحام والے مقامات پرسائیکل اور ای سکوٹر چلانے کے لیے آگاہی مہم کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد حج سیزن میں لوگوں کو سہولت مہیا کرنا ہے۔
ٹرانسپورٹ مرکز کی جانب سے مکہ مکرمہ اور حج مقامات میں سائیکل اور ای سکوٹر کے استعمال کی آگاہی مہم کے تحت ’ام القری یونیورسٹی اور کدانہ کمپنی برائے ترقیاتی امور‘ کے ذمہ داران کے ساتھ ملاقات کی تاکہ منظم لائحہ عمل مرتب کیا جائے
مہم کے تحت سائیکل اور ای سکوٹر کے محلوں، کارپارکنگ، میدان عرفات اور جبل الرحمہ کے اطراف کے علاوہ ام القری یونیورسٹی میں استعمال کے طریقہ کار جائزہ لیا گیا۔
مکہ مکرمہ کی ام القری یونیورسٹی میں 30 ای سکوٹر فراہم کیے گئے ہیں جنہیں یونیورسٹی کے اندر طلبا استعمال کرسکتے ہیں۔
علاوہ ازیں ’وادی مکہ کمپنی برائے ترقیاتی امور‘ کی جانب سے یونیورسٹی کو 70 ای سکوٹر دیے گئے ہیں جن سے 1100 شرکاء مستفیض ہوں گے۔
مہم کا مقصد اور بنیادی ہدف حج سیزن کے لیے ای سکوٹر کے استعمال کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ نقل و حمل کے آسان ذرائع کے استعمال کو فروغ دیا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18

۔