شادی کے بعد میاں بیوی کے رشتے میں یہ بات بہت اہم ہے کہ جب آپس میں کسی بات پر تنازع ہو تو اُس تنازع کو کیسے سلجھانا چاہیے اور صورتحال کو بے قابو ہونے سے کیسے بچانا چاہیے۔
اسی سلسلے میں ہندوستان ٹائمز نے میاں بیوی کے درمیان مختلف معاملات پر ہونے والے تنازعات کو سلجھانے کے لیے چند تدابیر دی ہیں۔
آئیے جانتے ہیں میاں بیوی کن تدابیر پر عمل کر کے باہمی تنازعات کو سلجھا سکتے ہیں۔
وقفہ لیں
جب میاں بیوی ایک دوسرے سے مسلسل رابطے میں ہوں تو اس کے باعث تنازع کم نہیں ہو سکتا۔ اس کے لیے ایک دوسرے سے وقفہ لیں اور وقفے کے بعد ایک دوسرے سے بات چیت کریں اور مسئلے کا حل نکالیں۔
خاموشی اختیار کریں
تنازع اور جھگڑے کے وقت کچھ دیر کے لیے خاموش ہو جائیں۔ گہری سانس لیں اور کسی دوسرے کمرے میں جا کر اکیلے بیٹھ جائیں۔
مقابلہ بازی نہ کریں
ایک دوسرے سے مقابلے کرنے سے پرہیز کریں۔ میاں بیوی کو اس رشتے میں بطور ٹیم رہنا چاہیے اور اکٹھے مل کر مسائل کے حل نکالنے کا سوچنا چاہیے۔
ذمہ داری لیں
جب میاں بیوی کے درمیان کسی بات پر تنازع ہو تو اُن میں سے کوئی ایک اس کی ذمہ داری لے اور اس کے بارے میں بات کرنے کی تیاری کرے۔
تنازعے کی اصل وجہ معلوم کریں
میاں بیوی اپنے درمیان ہونے والے لڑائی جھگڑے اور تنازعے کا بغور جائزہ لیں اور اس بات کو جاننے کی کوشش کریں کہ تنازعے کی اصل وجہ کیا ہے۔ ایک مرتبہ وجہ معلوم ہونے کے بعد اُس کا حل نکالنے کی کوشش کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18

۔