مصر میں ایک بد بخت لڑکی کی جانب سے اپنے والد کو جوتا مارنے اور اس پر تشدد کرنے کے واقعے میں عدالت کی طرف سے سزا سنائے جانے کے بعد لڑکی کے والد نے اسے معاف کردیا جس کے بعد لڑکی کو بری کردیا گیا ہے۔
یہ ایک ایسے عجیب کیس ہے جسے سننے والوں کی آنکھوں سےبھی آنسو آگئے۔
یہ واقعہ مصر کی امبابہ گورنری میں پیش آیا۔ اسی گورنری کی مجسٹریٹ عدالت نے والد سے بدسلوکی کرنے والی لڑکی کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی تاہم والد نے پدرانہ شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹی کو یہ کہہ کر معاف کردیا کہ سزا کی وجہ سے بیٹی کا مستقبل خراب ہوگا۔ والد نے فاضل جج سے درخواست کی کہ اس کی بیٹی کی سزا معاف کردی جائے۔
امبابہ گورنری کی پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں سزا پانی والی لڑکی کی چھوٹی بہن نے شکایت کی اس کی بڑی ہمشیرہ نے والد پر تشدد کیا اور اسے جوتے سے مارا پیٹا اور بد بانی کی۔ اس پر پولیس نے لڑکی کو گرفتار کیا اور اس کے خلاف مجسٹریٹ عدالت میں کیس دائر کیا گیا۔
عدالت کے سامنے بیان دیتے ہوئے لڑکی نے کہا کہ اس کے ایک پڑوسی نے والد کے خلاف شکایت کی تھی کہ انہوں اسے برا بھلا کہا اور مارا پیٹا۔ اس پر اس نے اپنے والد کو سمجھانے کے لیے ایسا کیا۔
تاہم اس کی چھوٹی ہمشیرہ نے بتایا کہ بڑی بہن نے والد کو بار بار تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے ساتھ بدسلوکی کی۔پڑوسیوں نے بھی والد پر جوتا پھینکنے والی لڑکی کے خلاف گواہی دی جس کے بعد اسے عدالت کی طرف سے چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18