آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹر ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ انہیں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرینچائز سن رائزرز حیدرآباد نے انسٹاگرام پر بلاک کر دیا ہے۔\nمنگل کو آئی پی ایل 2024 کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی کی تقریب دبئی میں منعقد ہوئی جہاں ڈیوڈ وارنر کے دو ساتھی آسٹریلوی کھلاڑیوں ٹریوس ہیڈ اور پیٹ کمنز کو سن رائزرز حیدرآباد نے خریدا۔\nڈیوڈ وارنر کے مطابق جب انہوں نے انسٹاگرام پر ٹریوس ہیڈ کو سن رائزرز حیدرآباد میں شمولیت کی مبارک باد دینا چاہی تو انہیں معلوم ہوا کہ انہیں اُن کی سابق ٹیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بلاک کیا ہوا ہے۔\nواضح رہے ڈیوڈ وارنر 2014 میں سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم میں شامل ہوئے تھے اور 2015 میں انہیں ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا تھا۔\nسنہ 2015 میں سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم اپنی واحد آئی پی ایل ٹرافی ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں ہی جیتی تھی اور اس ٹورنامنٹ میں آسٹریلوی بیٹر نے 848 رنز بنائے تھے۔\nسنہ 2022 میں سن رائزرز حیدرآباد نے ڈیوڈ وارنز کو معاہدے سے ریلیز کر دیا تھا اور وہ تب سے دہلی کیپیٹلز کا حصہ ہیں۔\nخیال رہے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو سن رائزرز حیدرآباد نے 20.50 کروڑ انڈین روپے اور ٹریوس ہیڈ کو 6.8 کروڑ انڈین روپے میں خریدا ہے۔\n۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔\n\nمستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں\n\n\nhttps://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18\n\n۔\n۔\n۔