پاکستان میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستان کے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق سوال پر کہا کہ پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں اور نہ ہی تعلقات قائم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے انڈپینڈنٹ اردو سے جمعرات کو گفتگو میں کہا کہ غزہ کی موجودہ صورت حال پر پاکستان کو بہت تشویش ہے۔
ان کے بقول: ’وہاں فلسطینی عوام کا قتل عام بند ہونا چاہیے اور اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ختم ہونا چاہیے۔ پاکستان نے ہر فورم پر اپنا اصولی موقف دیا ہے کہ فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔ فلسطین کی خود مختار ریاست ہونی چاہیے جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو اور یہی اقوام متحدہ قوانین کے مطابق فلسطینی عوام کا حق ہے۔‘
اس سے قبل نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ایک انٹرویو میں فلسطین کے ’دو ریاستی‘ حل پر قائد اعظم کے موقف سے ’روگردانی‘ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ’اگر پاکستان کی پارلیمان، تمام سیاسی جماعتیں اور دانشور اس رہنما اصول پر سوچ و بچار کرتے ہیں اور قائداعظم جس نتیجے پر پہنچے تھے، اس کے برعکس کسی نتیجے پر پہنچتے ہیں تو یہ کفر کے ذمرے میں نہیں آتا، یہ ہوسکتا ہے۔‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18

۔
۔