۔
پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم کو سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی ’’بدترین ایشیائی ٹیم‘‘ قرار دیدیا۔
سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر نے سڈنی ٹیسٹ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کیخلاف سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی سرزمین پر اس سے قبل گرین شرٹس کی ایسی بدترین ٹیم نہیں دیکھی۔
انہوں نے کہا کہ سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار کم بیک کیا لیکن دوسری اننگز میں لیڈ لینے کے باوجود پاکستانی بیٹنگ لائن تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی، پاکستان کا موازنہ بھارت سے ہوتا ہے، ہندوستان نے سخت چیلنجز کے باوجود جنوبی افریقہ میں میچ جیتا جبکہ آسٹریلیا کیخلاف 2 بار سیریز اپنے نام کی۔
انہوں نے کہا کہ ’ ان کے مداح کل ہندوستان کا مذاق اڑارہے تھے لیکن کم از کم وہ میچ جیت گئے۔ یہ میں نے آسٹریلیا کی سرزمین پر اب تک کی بدترین ایشیائی ٹیم دیکھی ہے، وہ ڈرائیونگ سیٹ پر تھے اور اچانک آپ نے 15 منٹ کے وقفے میں 5 وکٹیں گنوادیں؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18