پہلے آئی فون کو متعارف ہوئے 16 سال سے زائد عرصہ ہوچکا ہے۔
ایپل کی جانب سے ہر سال نئے آئی فون ماڈلز پیش کیے جاتے ہیں اور کروڑوں افراد انہیں استعمال کر رہے ہیں۔
آئی فونز میں متعدد فیچرز موجود ہوتے ہیں جن میں سے بیشتر کا علم لوگوں کو ہوتا ہے مگر اب بھی کچھ ٹِرکس ایسی ہیں جن کا علم کسی کو نہیں ہوتا۔
ایسی ہی ایک ٹِرک گزشتہ دنوں سامنے آئی جو آئی فون کیمرہ لینس میں چھپی ہے۔
جاپان سے تعلق رکھنے والے Sakata Yoshi نے اس ٹِرک کے بارے میں بتایا۔
اس ٹِرک سے معلوم ہوتا ہے کہ نظر کے چشمے کے بغیر لوگوں کو دنیا کیسی نظر آتی ہے۔
انہوں نے ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) پر ایک پوسٹ میں اس ٹِرک کا مظاہرہ بھی کیا۔
یہ فیچر آئی فون کے AF/AE لاک کیمرا فنکشن میں چھپا ہے۔
واضح رہے کہ اس ٹول سے کیمرا فوکس کو لاک کرنے کی سہولت ملتی ہے۔
تو یہ فیچر آپ کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟
سب سے پہلے آئی فون کیمرا لینس کو چشمے کے شیشوں کے پیچھے رکھیں اور ویو فائنڈر میں کسی بھی جانب اس وقت تک منظر فوکس کیے رکھیں جب تک AF/AE لاک فنکشن سامنے نہیں آجاتا۔
اس کے بعد آئی فون کیمرا کے ویو کے سامنے سے چشمے کو ہٹا دیں۔
ایسا کرنے کے بعد آپ دیکھ سکیں گے کہ چشمے کے بغیر لوگوں کو اپنے اردگرد کی دنیا کیسی نظر آتی ہے۔
Sakata Yoshi نے ایک اور ویڈیو میں اسی فیچر کو استعمال کرکے یہ بھی دکھایا کہ قریب کی کمزور نظر کے شکار افراد کو چشمے کے بغیر دنیا کیسی نظر آتی ہے۔
اس بار انہوں نے ذرا دور موجود ایک چیز پر کیمرا کو فوکس کیا اور پھر اوپر دیے گئے طریقہ کار مطابق AF/AE کو متحرک کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18