سعودی عرب میں ہلال احمر نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں فوری امداد فراہم کرکے دل کا دورہ پڑنے سے بیہوش ہونے والے زائر کی زندگی بچالی۔
رپورٹ کے مطابق سعودی ہلال احمر کی رضا کار ٹیموں نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (مدینہ منورہ) میں بروقت طبی امداد فراہم کرکے ایک شخص کی زندگی کو بچالیا۔
اتھارٹی کے برانچ ڈائریکٹر احمد بن علی الزہرانی کے مطابق ’صبح 11 بج کر 26 منٹ پر کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو نماز جمعہ سے قبل ایک کال موصول ہوئی‘ جس میں اطلاع دی گئی ایک شخص کو دل کا دورہ پڑا ہے، جس کے باعث وہ بیہوش ہوگیا ہے۔
ہلال احمر کے رضاروں نے مریض کو فوری طبی امداد فراہم کی اور کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن کی گئی اور بجلی کے جھٹکے لگائے گئے۔ دل کی دھڑکن بحال ہونے کے بعد انہیں علاج کے لیے باب جبریل مرکز صحت پہنچایا گیا۔
واضح رہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مسجد الحرام میں دل کے امراض میں مبتلا افراد کو ہنگامی طبی امداد کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کارڈیک الیکٹرک شاک ڈیوائس نصب کیے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18