غزہ میں فلسطینی اکتوبر کی سات تاریخ سے جاری اسرائیلی جارحانہ کارروائیوں کے نتیجے میں اپنے مرنے والوں کے جنازے اٹھا رہے ہیں۔ 82 دنوں سے جاری جنگ میں 21110 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ اس دوران اسرائیلی عوام اور فوجیوں کی طرف سے فلسطینیوں کا تمسخر اڑانے کی ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں۔ انسانیت سے عاری ایسی ہی ایک نئی ویڈیو اگئی ہے۔ اس میں ایک مشہور اسرائیلی مزاح نگار نے فلسطینیوں پر بیتنے والے المیوں کا مذاق اڑایا ہے۔
کامیڈین اور سپاہی جے ہوچمین ایک ویڈیو کلپ میں غزہ کے ساحل پر تیراکی کرتے اور مزے کرتے ہوئے نظر آیا۔ اس نے دعوی کیا کہ یہ سب کچھ ہمارا ہے۔
نوجوان سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ جس نے اپنے گزشتہ تبصروں میں فلسطینیوں کے لیے دوسری تباہی کی خواہش ظاہر کی تھی نے اب غزہ کے پانیوں میں غوطہ لگانے کے لیے اپنی فوجی وردی اتارتے ہوئے کہا یہ سب ہمارا ہے، سب کچھ ہمارا ہے۔ اس نے اس ویڈیو میں اشارہ دیا کہ اسرائیلی فوج کا مستقبل میں غزہ کی پٹی پر مکمل قبضہ کرنے کا ارادہ ہے۔
اس ویڈیو پر فلسطینیوں سے ہمدردی رکھنے والے ہزاروں افراد نے غصے کا اظہار کیا اور صہیونی فوجی کے اس رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ لوگوں نے کہا یہ ویڈیو غزہ کے متعلق اسرائیلی فوج کے عزائم کو بھی واضح کر رہی ہے۔
اسرائیلی فوج نے سات اکتوبر کو شروع ہونے والی اس لڑائی کے دوران 27 اکتوبر سے غزہ کے اندر زمینی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ اسرائیلی فوجیوں کے غزہ کی پٹی میں رہائشیوں کے گھروں کی تلاشی لینے کے کئی مناظر، کھلوں کو توڑنے کے مناظر، کھانے پینے کی اشیاء اور پانی کے سامان کو جلانے کی کوشش کے مناظر سامنے آتے رہے ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں کے رقص اور نسل پرستانہ نعرے لگانے کو بھی دیکھا جا چکا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے دوران فخر کے اظہار اور مرنے والے عام شہریوں کے مذاق اڑانے کی ویڈیوز سے انسانوں سے ہمدردی رکھنے والے افراد کو بھی شدید تکلیف ہو رہی ہے۔
ویڈیو دیکھنے کیلیے اس لنک⬇ کو ایکس (ٹوئٹر) ایپ میں یا گوگل کروم وغیرہ براؤزر میں کھولیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18