"رواں برس پاکستان کی جانب سے چائے کی درآمدات میں 44اعشاریہ 6فیصد کا خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ مالی سال 24-2023 میں جولائی سے نومبر کے دوران پاکستانی قوم 80ارب روپے کی چائے پی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چائے پاکستانی قوم کا پسندیدہ ترین مشروب ہے تاہم گزشتہ 5ماہ کے دوران پاکستانی قوم نے چائے پر 79ارب 81 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی۔ ادارۂ شماریات نے چائے کے استعمال اور برآمدات پر مبنی رپورٹ جاری کردی۔
حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران پاکستان نے 55ارب 19 کروڑو روپے خرچ کیے جبکہ رواں برس جولائی تا نومبر کے دوران 1لاکھ 16 ہزار ٹن سے زیادہ چائے درآمد کی گئی۔ گزشتہ برس اسی عرصے میں 1لاکھ ٹن چائے درآمد ہوئی۔
نومبر کے دوران اکتوبر 2023 کے مقابلے میں چائے کی درآمدات میں کمی آئی ہے۔ اکتوبر کے دوران 16ارب 44کروڑ سے زیادہ کی چائے درآمد کی گئی تھی جبکہ نومبر کے دوران چائے کی کل درآمدات 15ارب 30 کروڑ روپے کی رہیں۔
نومبر 2022 کے دوران 12 ارب 35 کروڑ روپے کی چائے درآمد کی گئی تھی جبکہ 30 جون 2023 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران ملک میں چائے کی درآمدات میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.13 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔
پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کی رپورٹ کے مطابق جون اور جولائی 2022-23 کے درمیان، تقریباً 231,449 میٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی، جس کی مالیت $556.043 ملین تھی۔ یہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 253,748 میٹرک ٹن کی درآمدات کے برعکس تھا جس کی مالیت $626.195 ملین تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18

۔