پرتھ ٹیسٹ کے دوران فلسطین کے حق میں بینر لہرانے والے 2 تماشائیوں کو اسٹیڈیم بدر کردیا گیا۔
پاکستان اور آسٹریلیا میں پرتھ ٹیسٹ کے دوران فلسطین کے حق میں بینر لہرانے والے 2 تماشائیوں کو اسٹیڈیم بدر کر دیا گیا، میلبورن اور سڈنی ٹیسٹ کے دوران بھی اس قسم کے بینرز پر پابندی جاری رہے گی۔
یاد رہے کہ مذکورہ بینر پر وہی فقرہ لکھا تھا جو پاکستان سے پہلے ٹیسٹ سے قبل ٹریننگ کے دوران آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے اپنے جوتے پر لکھا کہ تمام انسان برابر اور آزادی ان کا حق ہے۔
آئی سی سی نے عثمان کو اس قسم کے پیغام کے حامل جوتے ٹیسٹ میچ میں پہننے سے روک دیا تھا جس پر وہ بطور احتجاج پہلے روز سیاہ پٹی بازو پر پہن کر شریک ہوئے تھے، پاکستان کے خلاف باکسنگ ڈے اور نیوایئر ٹیسٹ میچز میں بھی اس طرح کے بینرز اسٹیڈیم میں لہرانے پر پابندی برقرار رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18