چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ہے، جس میں وہ نامعلوم خاتون سے بات چیت کے دوران بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کی وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے ان پر سنگین الزامات عائد کر رہے ہیں۔
نامعلوم خاتون بات کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ہم شائقین ہیں ہم دیکھتے ہیں کہ کپتان صاحب اپنے دوستوں اور اپنے قریبیوں کو کھلانا شروع کردیتے ہیں۔ شاداب کی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں بنتی۔ یہ نہیں ہونا چاہئے۔
خاتون کے جواب میں مبینہ طور پر ذکا اشرف کہتے ہیں اس وجہ سے پاکستان کرکٹ خراب ہورہی ہے۔
مبینہ آڈیو میں ایک اور نامعلوم شخص بھی بات کرتا ہے اور کہتا ہے کہ حسن علی کا بھی تو ایسا ہی تھا، وہ ورلڈ کپ کھیل گیا۔
نامعلوم شخص کی بات کی نفی کرتے ہوئے خاتون کہتی ہے نہیں نہیں حسن تو اس لئے تھا کہ نسیم شاہ نہیں تھا ناں۔
مبینہ آڈیو میں ذکا اشرف کہہ رہے ہیں کہ کپتان بابر اعظم نے 8 پلیئرز کا گروپ بنا رکھا تھا، ان کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بننے کیلئے کہا، تو انہوں نے کہا گھر والوں سے مشورہ کرکے بتاؤں گا، تاہم ہمارے پاس بیک اپ پلان تیار تھا۔
مبینہ آڈیو سننے کیلیے اس لنک⬇ کو ایکس (ٹوئٹر) ایپ میں یا گوگل کروم وغیرہ براؤزر میں کھولیں
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں
۔