پاکستان کے زیر انتظام پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں دولہا شادی کی تقریب کے دوران انتقال کرگیا جس کے نتیجے میں خوشیوں کے گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں واقع گاؤں ستراہ میں 17اور18دسمبر کی درمیانی شب نکاح کے بعد پیش آیا جس کے دوران دولہا نعیم کو دل کا دورہ پڑا اور وہ انتقال کرگیا۔
نکاح کے بعد دولہا کے دل کا دورہ پڑ جانے سے انتقال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ دولہا کی طبیعت اچانک غیر ہونے کے باعث متوفی اپنی نشست پر گر گیا جس پر شادی کی تقریب میں تشویش پھیل گئی۔
بعض افراد نے دولہا کو پانی پلانے کا مشورہ دیا، تاہم اہلِ خانہ نے دولہا کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا۔ ڈاکٹروں نے دولہا کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دولہا کا انتقال ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوا ہے۔
انتقال کی خبر کے باعث دولہا اور دلہن کے گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی۔ بعض میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دلہن کو لے کر جانے والی بارات میت لے کر واپس روانہ ہوگئی۔ اہلِ خانہ نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18

۔