نیویارک: اقوام متحدہ نے طالبان کے زیر انتظام افغانستان کی مستقل مندوب کی نشست کے لیے درخواست مسترد کردی۔
اقوام متحدہ کی 9 رکنی ایکریڈیشن نے مستقل مندوب کی نشست کے لیے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت پہلے عالمی برادری سے خود کو تسلیم کروائے۔ مستقل نشست کے لیے افغانستان کی عبوری حکومت کی جانب سے یہ تیسری درخواست تھی۔
طالبان حکومت نے اگست 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد دوحا میں اپنے نمائندے سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کے طور پر نامزد کیا تھا۔ اشرف غنی حکومت نے بھی مستقل نشست کے لیے درخواست دی تھی۔
سابق افغان حکومت کے مندوب ناصر احمد فائق ہی وہاں افغانستان کی نمائندگی کرتے رہیں گے جنہیں موجودہ افغان حکومت اپنا نمائندہ تسلیم نہیں کرتی۔ اقوام متحدہ نے طالبان حکومت پر زور دیا ہے کہ عالمی سطح پر خود کو قابل قبول بنانے کیلئے خواتین کے مغربی طرز کے حقوق کے تحفظ اور حکومت میں تمام گروپوں کو نمائندگی دینے سمیت عالمی برادری کے ساتھ کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں
۔
۔