اقوام متحدہ کے ایک سابق اہلکار نے غزہ میں انسانیت کے خلاف سنگین ترین جرائم دیکھنے کے بعد اپنے ضمیر کی آواز پر کھل کر اسرائیل کے خاتمے کی بات کی ہے۔
دنیا بھر کی حکومتیں جہاں نہایت بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہل غزہ پر روا رکھے جانے والے بدترین مظالم پر خاموش ہیں وہاں اقوام متحدہ کے سابق اہلکار نے اسرائیل کے خلاف کھل کر آواز حق بلند کی ہے۔
غزہ کے ایک اسپتال پر اسرائیلی حملے کا مشاہدہ کرنے والے سابق یو این اہلکار اسکاٹ ریٹر نے دنیا کے سامنے اپنا دل کھول کر رکھ دیا ہے اور کہا ہے کہ دنیا اسرائیل کے بغیر ہی ایک بہتر جگہ ہوسکتی ہے۔
ایکس پر اپنی ایک ٹوئٹ میں اسکاٹ ریٹر کا کہنا ہے کہ میں نے اسرائیلی فورسز کو غزہ کے ایک اسپتال پر بلڈوزر چلاتے ہوئے اور معصوم شہریوں، مریضوں اور طبی عملے کو کچلتے ہوئے دیکھا۔
اسکاٹ ریٹر مزید لکھتے ہیں کہ یہ سب دیکھ کر میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ دنیا اسرائیل کے بغیر بہت بہتر جگہ ہوگی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ یہودیوں کو فلسطین میں بطور پرامن شہری ویلکم، لیکن اسرائیل کو ختم ہونا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18