آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے سابق کپتان سرفراز احمد کو ڈراپ کر کے محمد رضوان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
ملیبرن ٹیسٹ کے لیے انجری کے شکار خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ جبکہ فہیم اشرف کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دوسرے ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ پلینئگ الیون میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، میر حمزہ، عامت جمیل اور ساجد خان شامل ہیں۔
پی سی بی کے مطابق حتمی 11 کھلاڑیوں کا کل اعلان کیا جائے گا۔
پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’سرفرار نے چار برس بعد اچھا کم بیک کیا تاہم محمد رضوان کا ریکاڑد ان کنڈشنز میں بہت اچھا ہے اسے انہیں پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔‘
شان مسعود نے مزید کہا کہ ’سرفراز کے لیے ڈراپ کرنے کا لفظ زیادہ مناسب نہیں بلکہ انہیں کچھ آرام کا موقع دیا گیا ہے۔ سرفراز کو موقع ملے گا جب کنڈشنز ان کے موافق ہوں گی۔‘
انہوں نے کہا پاکستان کو اپنی بیٹنگ بہتر کرنا ہو گی اور 100 اوورز کھیلنے کے لیے بیٹرز کو ذرا تیز کھیلنا ہو گا۔
آسٹریلوی پلیئنگ الیون
دوسرے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لبوسچین، سٹیو سمتھ، ٹروس ہیڈ، مچل مارش، الیکس کیری، مچل سٹارک، پیٹ کمنز، نیتھن لیون اور جوش ہیزلوڈ شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں
۔