افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کل تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ نے فلسطین سے متعلق کانفرنس میں شرکت پر افغان وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور اس مسئلے پر طالبان حکومت کے مثبت موقف کی تعریف کی۔
اس موقع پر افغان وزیر خارجہ نے کابل اور تہران کے درمیان سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور ٹرانزٹ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے موثر اقدامات کا ذکر کیا۔
ملا امیر خان متقی نے ایران میں افغان قیدیوں اور مہاجرین کی صورتحال اور مسائل کے حل کے لیے ایرانی ہم منصب سے تفصیلی بات چیت کی،جبکہ ایرانی ہم منصب نے بھی مذکورہ مواقع پرتعاون کی یقین دہانی کرائی۔
واضح رہے کہ افغان وزیر خارجہ ایران کے دارالحکومت تہران میں فلسطین سے متعلق کانفرنس میں شرکت کے لیے کل ایران کے سرکاری دورے پر گئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18