پاکستان کے شہر کوئٹہ میں مبینہ طور پر کام سے نکالنے پر ملازم نے مالک کے سات سالہ بیٹے کو قتل جبکہ مالک کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق 18 سالہ ملزم صالح محمد کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے رہائشی ضیا الرحمان مہمند کی رکشہ آٹوز کی دکان میں بطور کاریگر کام کرتا تھا۔
ایس ایچ او خالق شہید تھانہ منظور احمد نے بتایا کہ چند روز پہلے ضیا الرحمان نے صالح محمد کو جھگڑا کرنے پر کام سے نکال دیا تھا ۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم نے کام سے نکالنے پر طیش میں آکر ضیا الرحمان کے گھر جاکر اس پر حملہ کردیا اور اسے پیٹ بازو اور کمر پر چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا۔
ایس ایچ او کے مطابق ملزم نے ضا الرحمان کے سات سالہ بیٹے حسیب الرحمان کا گلہ کاٹ دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔
ایس ایچ او کے مطابق زخمی کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے-
پولیس نے بعد ازاں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا-
اس واقعے کا مقدمہ زخمی دکان مالک کے والد کی مدعیت میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18