طالبان کے زیر انتظام افغانستان کے نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر سے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے ملاقات کی۔
واضح رہے کہ مولوی امیر خان متقی حال ہی میں دورہ ایران سے واپس پہنچے ہیں۔
ملاقات کے دوران مولوی امیر خان متقی نے کہا کہ ان کا دورہ ایران کامیابیوں سے بھرپور تھا۔
انہوں نے نائب وزیراعظم کو دورہ ایران کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے مزید کہا کہ اس دورے کے دوران انہوں نے تہران اور مشہد میں افغان سفارت کاروں اور وہاں مقیم افغانوں سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ ایرانی حکام سے دوطرفہ سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر نے کہا کہ طالبان حکومت کے خطے کے تمام ممالک بالخصوص ایران کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور ہم مستقبل میں ان تعلقات کو مزید وسیع اور مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18