مصری قابض و آمر صدر عبدالفتاح السیسی اوراردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں عرب ممالک فلسطینیوں کی جبری ھجرت اورقضیہ فلسطین کو سرد خانے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
مصری ایوان صدر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مصری صدر اوراردن کے فرمانروا نے آج بدھ کے روز ہونے والی ملاقات کے دوران تنازعات کے دائرے کو پھیلنے سے روکنے کی اہمیت پر زور دیا جس سے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سلامتی اور استحکام کو غیر مستحکم کیا جائے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ مصری صدر اور اردن کے بادشاہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی ترسیل مسئلے کا واحد حل ہے جس پر عمل درآمد کی طرف زور دینا چاہیے۔
جنگ کو روکنے کی کوشش
اردن کے شاہی دربار نے آج کے بدھ کو بتایا کہ شاہ عبداللہ دوم مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات اور غزہ کی پٹی میں ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کے لیے قاہرہ گئے تھے۔
اردنی شاہی دربارنے مزید کہا کہ السیسی اور شاہ عبداللہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں غزہ میں فائر بندی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کل منگل کو قاہرہ میں مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے اپنے اردنی ہم منصب ایمن صفدی سے غزہ پرجنگ کو روکنے کی کوششوں کو تیز کرنے کے لیے جاری ہم آہنگی پر ملاقات کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں
۔