بھارت میں مٹن کی ڈش میں نلی نہ ملنے پر لڑکے والوں نے منگنی کی تقریب ختم کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نظام آباد میں لڑکی کی رہائش گاہ پر منگنی کی تقریب سجائی گئی جس میں مہمانوں کی خاطر توازو کیلئے مختلف ڈشوں کا اہتمام کیا گیا جن میں سے ایک مٹن کی بھی ڈش تھی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ منگنی کی تقریب کا خوشگوار ماحول اس وقت خراب ہوا جب لڑکے والوں نے مٹن کی ڈش میں نلی نہ ہونے کی شکایت کی جس کا اعتراف لڑکی کی فیملی نے بھی کیا اور بتایاکہ مٹن کی ڈش میں نلی نہیں رکھوائی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکے کی فیملی کو مٹن میں نلی نہ رکھنے کی بات اس قدر بری لگ گئی کہ معاملہ پولیس تک پہنچ گیا جہاں پولیس نے دونوں خاندانوں کے درمیان معاملے کو ختم کرانے کی کوشش کی لیکن لڑکے کے گھر والوں نے منگنی کی تقریب ختم کردی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18