سردیوں میں ’سن باتھ‘ لینے یعنی جسم کو دھوپ لگوانے کے بہت سے فوائد ہیں جس سے ہماری صحت پر بھرپور مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
سردیوں میں سن باتھ لینے کا مقصد جلد کو بہتر بنانا اور دھوپ سے لطف اندوز ہونا ہوتا ہے۔
اسی سلسلے میں این ڈی ٹی وی نے سردیوں میں سن باتھ لینے کے چند فوائد بتائے ہیں، آئیے جانتے ہیں وہ کیا ہیں۔
نیند بہتر ہوتی ہے
سردیوں میں سن باتھ لینے سے ہماری نیند بہتر ہوتی ہے جس سے ہمارے جسم کی قدرتی گھڑی وقت پر بہترین نیند پوری کرنے میں معاونت فراہم کرتی ہے۔
سورج کی قدرتی روشنی سے ہمارے جسم میں میلاٹونن نامی ہارمون ریلیز ہوتا ہے جس سے نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے۔
مزاج بہتر اور خوشگوار ہوتا ہے
سردیوں میں سن باتھ لینے سے ہمارے جسم میں سیروٹونن لیول کو بڑھاؤ ملتا ہے۔ سیروٹونن کو ’ہیپی ہارمون‘ کہا جاتا ہے جس کے ریلیز ہونے سے ہمارا مزاج خوشگوار ہو جاتا ہے اور ڈپریشن سمیت باقی ذہنی مسائل کم ہوتے ہیں۔
وٹامن ڈی ملتی ہے
ٹھنڈ کے موسم میں جسم کو دھوپ لگوانے سے ہمارے جسم کو وٹامن ڈی بھرپور مقدار میں ملتی ہے۔ وٹامن ڈی کے ملنے سے ہماری قوت مدافعت بڑھتی ہے اور مخصوص قسم کے کینسر سمیت ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کو ٹالا جا سکتا ہے۔
جسم کو طاقت ملتی ہے
موسم سرما میں دن کے وقت سورج کی روشنی میں بیٹھنے سے جسم کو توانائی ملتی ہے اور سُستی سے جان چھوٹ جاتی ہے۔ سورج کی روشنی سے سیروٹونن پیدا ہوتا ہے جس سے ہم چکنا ہو جاتے ہیں۔
جلد بہتر ہوتی ہے
موسم سرما میں سورج کی روشنی سے جلد بہتر ہوتی ہے اور ہمارے جسم پر کیل، مہاسے، چنبل اور دانے نہیں نکلتے۔ سورج کی روشنی سے جلد کی سوزش کم ہوتی ہے اور جلد کو راحت ملتی ہے۔
دماغی صحت بہتر ہوتی ہے
سردیوں کے موسم میں سن باتھ لینے سے دماغ پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ نیوروٹرانسمٹرز کے ریلیز ہونے سے دماغی صحت بہتر ہوتی ہے۔ سردیوں میں سن باتھ سے توجہ بہتر ہوتی ہے، یاداشت تیز ہوتی ہے اور ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے۔
ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں
جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ سردیوں میں دھوپ میں بیٹھنے سے وٹامن ڈی حاصل ہوتی ہے جس سے ہڈیوں کو کیلشیئم ملتی ہے اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ وٹامن ڈی کے ملنے سے اوسٹیوپراسس ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے اور ہڈیوں میں فریکچر ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں