یوکرینی صدر نے کہا ہے کہ روس کے سب سے بڑے فضائی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ امدادی کارکنوں کی جانب سے ملبہ ہٹانے کا کام تاحال جاری ہے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ روس نے جمعہ کے روز یوکرین کے شہروں اور قصبوں پر 158 میزائل اور ڈرون داغے جسے یوکرین کے حکام نے فروری 2022 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے بدترین فضائی بمباری قرار دیا۔
یوکرینی صڈر نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر کہا کہ “روس نے تقریباً 120 شہر اور دیہات کو نشانہ بنایا جس میں سینکڑوں شہری اشیا کو نقصان پہنچا ہے، ان حملوں میں 39 افراد ہلاک اور 159 زخمی ہوئے جن میں مختلف قسم کے بیلسٹک اور کروز میزائل اور ایرانی ساختہ ڈرون شامل تھے۔

علاوہ ازیں یوکرین کے فضائی دفاع نے کہا کہ اس نے 87 روسی میزائل اور 30 ​​سے ​​زیادہ ڈرون مار گرائے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے کشکول ایپ کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں ⬇ کلک کریں

https://whatsapp.com/channel/0029Va4emE0B4hdX2T4KuS18